29 اپریل 2013 - 19:30
ملک عبد اللہ کے قتل کی سازش کرنے والوں کو 8 سال قید کی سزا

ریاض میں سعودی عرب کی ایک عدالت نےسعودی عرب کے بادشاہ ملک عبد اللہ اور سابق وزیر داخلہ محمد بن نایف کو قتل کرنے کے سازش کرنے والے القاعدہ دہشت گردوں کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئي ہے۔

ابنا: ریاض میں سعودی عرب کی ایک عدالت نےسعودی عرب کے بادشاہ ملک عبد اللہ اور سابق وزیر داخلہ محمد بن نایف کو قتل کرنے کے سازش کرنے والے القاعدہ دہشت گردوں کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئي ہے۔ القاعدہ دہشت گردوں کو قید با مشقت کی سزا سنائي گئی ہے۔ سزا پانے والے القاعدہ دہشت گردوں میں 8 سعودی عرب کے شہری اور ایک یمنی شامل ہیں ان افراد نے 2009 میں سعودی بادشاہ کو قتل کرنے کی سازش کی تھی ۔ادھر سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبد العزیز نے اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا۔

.......

/169